ایران پر نئے امریکی حملے ناگزیر تھے، نیٹو سربراہ مارک روٹے
انقرہ(بولونیوز)نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے ایران پر امریکی حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں کے تناظر میں ناگزیر تھی۔
انقرہ میں نیٹو رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارک روٹے نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں امریکا کا سخت ردِعمل مناسب اور ضروری تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر جنگ بندی کے باوجود ایران بنیادی طور پر اس کی خلاف ورزی کر رہا ہو تو ایسی صورت میں امریکا کا بھرپور جواب دینا ضروری تھا۔
مارک روٹے کے بیان کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی سے متعلق بین الاقوامی سطح پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے، جبکہ اس معاملے پر مختلف ممالک کی جانب سے ردِعمل سامنے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


