ارجنٹینا نے مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، VAR فیصلہ موضوعِ بحث بن گیا
عالمی کھیل(بولونیوز)عالمی چیمپئن ارجنٹینا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، تاہم میچ کے دوران وی اے آر (VAR) کا ایک متنازع فیصلہ شائقین اور مبصرین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
میچ کے دوران مصر کے کھلاڑی مصطفیٰ زیکو نے گول اسکور کیا، تاہم ریفری نے وی اے آر کے جائزے کے بعد اسے فاؤل قرار دیتے ہوئے گول منسوخ کر دیا۔
اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث چھڑ گئی، جہاں شائقین، سابق فٹبالرز اور کھیلوں کے مبصرین نے مختلف آراء کا اظہار کیا۔ بعض نے اسے مصر کے ساتھ ناانصافی قرار دیا، جبکہ دیگر کا مؤقف تھا کہ ریفری نے قوانین کے مطابق درست فیصلہ کیا۔
مصر نے عالمی چیمپئن ارجنٹینا کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور آخری لمحوں تک سخت مقابلہ کیا، تاہم ارجنٹینا نے کم بیک کرتے ہوئے 3-2 سے کامیابی حاصل کر کے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔
میچ کے اختتام کے بعد بھی وی اے آر کے اس فیصلے پر بحث کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کھیلوں کے حلقوں میں اسے مقابلے کا اہم ترین لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔


