سابق کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے

لاہور(بولونیوز)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ہیں۔ شعیب اختر نے اپنے بھائی کے انتقال کی تصدیق سوشل میڈیا کے ذریعے کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں شعیب اختر نے کہا کہ “میرے پیارے بھائی شاہد اختر اللّٰہ سبحانہ و تعالیٰ کے حضور واپس چلے گئے ہیں”۔

انہوں نے بتایا کہ مرحوم شاہد اختر کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ عصر ایچ-8 اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔شعیب اختر کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں، کرکٹ حلقوں اور صارفین کی جانب سے اظہارِ تعزیت اور افسوس کا سلسلہ جاری ہے۔اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آمین۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *