وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں متوازن علاقائی ترقی کا تسلسل، صوبوں کے لیے 2,224 ارب روپے مختص
اسلام آباد(بولونیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں متوازن علاقائی ترقی اور صوبائی خودمختاری کے اصولوں کے تحت ترقیاتی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
وفاقی بجٹ 2026-27 میں صوبائی ترقیاتی پروگرام کے لیے 2,224 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جن کا مقصد صوبوں میں بنیادی ڈھانچے کی بہتری، عوامی سہولیات کے فروغ اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق یہ خطیر رقم صوبوں کو اپنی ترجیحات کے مطابق ترقیاتی منصوبے شروع کرنے اور جاری اسکیموں کو مکمل کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ بجٹ میں صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ، آبنوشی اور دیگر بنیادی شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی خودمختاری کو مدنظر رکھتے ہوئے وسائل کی منصفانہ تقسیم حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، تاکہ ملک کے تمام علاقوں میں یکساں ترقی ممکن بنائی جا سکے۔
وفاقی حکومت کے مطابق ان اقدامات سے نہ صرف صوبائی سطح پر ترقی کی رفتار تیز ہوگی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور عوام کو براہِ راست ریلیف ملے گا۔


