اقتصادی سروے: پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر 28.9 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد(بولونیوز)اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں غربت کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو بڑھ کر 28.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق دیہاتوں میں غربت کی شرح 28.2 فیصد سے بڑھ کر 36.2 فیصد جبکہ شہروں میں 11 فیصد سے بڑھ کر 17.4 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق صوبوں میں غربت کی سب سے زیادہ شرح Balochistan میں 47 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ Khyber Pakhtunkhwa میں یہ شرح 35.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔اسی طرح Sindh میں غربت کی شرح 32.6 فیصد اور Punjab میں 23.3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

اقتصادی سروے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک میں امیر اور غریب طبقے کی آمدن کے فرق میں اضافہ ہوا ہے، جو 28 فیصد سے بڑھ کر 33 فیصد تک پہنچ گیا ہے، جسے ماہرین معاشی ناہمواری میں اضافے کی علامت قرار دے رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *