ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان

اسلام آباد(بولونیوز)ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کر دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جو جنوری تا مارچ 2026 کی مدت سے متعلق ہے۔

حکام کے مطابق اس کمی کا اطلاق جون سے اگست 2026 تک کے تین ماہ کے بلوں پر ہوگا، جبکہ یہ سہولت K-Electric کے صارفین پر بھی لاگو ہوگی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اس فیصلے سے بجلی کے صارفین کو مجموعی طور پر 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف فراہم ہوگا۔توانائی حکام کے مطابق یہ اقدام سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا ہے تاکہ صارفین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *