ٹرمپ کا ایران کے خلاف دو ہفتوں میں “مکمل فتح” کا دعویٰ، تیل کی قیمتوں میں کمی کی پیش گوئی

واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر Donald Trump نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ آئندہ دو ہفتوں کے اندر ایران کے خلاف “مکمل فتح” کا اعلان کرے گا۔یہ بیان انہوں نے ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کے لیے منعقدہ ایک ٹیلی ریلی سے خطاب کے دوران دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

ٹرمپ کے مطابق معاہدہ آئندہ دو سے تین روز میں بھی طے پا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ معاہدے کے تحت ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ معاہدے پر دستخط کے بعد آبنائے ہرمز فوری طور پر کھول دی جائے گی، جس سے عالمی توانائی منڈیوں پر مثبت اثرات پڑیں گے۔

سابق امریکی صدر نے تیل کی قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “فتح” کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *