شارع فیصل پر ٹریکٹر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی(بولونیوز) کراچی میں شارع فیصل پر پولیس آفس کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 12 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت محمد عثمان کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو جناح اسپتال کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ محمد عثمان فیصل اپارٹمنٹ کا رہائشی تھا اور وہ اپارٹمنٹ کے باہر سائیکل چلا رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار ٹریکٹر نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں بچہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

حادثے کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم موقع پر موجود افراد نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *