شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی، دوسرے روز 75 ای چالان جاری

کراچی(بولونیوز) کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل پر لین کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائی جاری ہے، جس کے دوسرے روز مجموعی طور پر 75 ای چالان جاری کیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کی تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ کارروائی موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کی گئی جن کے 40 ای چالان کیے گئے۔ اس کے علاوہ منی بسوں کے 6، منی ٹرک کے 3، بس کا 1، ای بائیک کا 1، رکشوں کے 4، پک اپ گاڑیوں کے 19 اور ایک ٹرک کا ای چالان بھی شامل ہے۔

حکام کے مطابق شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور لین ڈسپلن کو یقینی بنانے کے لیے یہ کارروائی کی جا رہی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھی سخت اقدامات جاری رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *