فیلڈ مارشل سید عاصم منیرایران کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے

اسلام آباد(بولونیوز)اسلام آباد میں سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل اپنے دورے کے دوران ایران کے ساتھ خطے میں قیامِ امن، سکیورٹی تعاون اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اعلیٰ ایرانی قیادت اور اہم سرکاری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *