سندھ ہائیکورٹ کا یونیورسٹی روڈ دو ماہ میں مکمل فعال کرنے کا حکم

کراچی(بولونیوز)سندھ ہائیکورٹ نے سندھ حکومت کو کراچی میں یونیورسٹی روڈ کو دو ماہ کے اندر مکمل طور پر فعال بنانے کا حکم دے دیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سندھ حکومت کو واضح ہدایت جاری کی ہے کہ یونیورسٹی روڈ کو دو ماہ کے اندر مکمل طور پر فعال اور ٹریفک کے لیے بحال کیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات کا فوری حل یقینی بنایا جائے اور منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ سندھ حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ کام کی رفتار تیز کی جائے اور مقررہ مدت میں روڈ کو ہر لحاظ سے قابل استعمال بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *