کراچی آرٹس کونسل میں ’’آرٹس المنائی فیسٹیول 2026‘‘ کا آغاز،8 مئی سے شروع ہوگا

کراچی(بولونیوز) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام تین روزہ ’’آرٹس المنائی فیسٹیول 2026‘‘ کا آغاز 8 مئی 2026 کو شام 4 بجے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ’’المنائی آرٹ نمائش‘‘ سے کیا جائے گا۔

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس تین روزہ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف مزاح نگار اور دانشور انور مقصود ہوں گے۔ افتتاح کے بعد شام 5 بجے دوسرے کانووکیشن کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں مختلف شعبہ ہائے فن سے تعلق رکھنے والے فارغ التحصیل طلبہ، فنکاروں، اداکاروں، موسیقاروں اور نوجوان آرٹسٹس کو اسناد اور اعزازات سے نوازا جائے گا۔

اسی روزرات8بجےتھیٹرپلے’’ڈرل گرل‘‘پیش کیا جائےگاجس میں ناروے کی فنکارہ Karen Houge اپنی پرفارمنس دیں گی۔یہ تین روزہ فیسٹیول آرٹس کونسل کے مختلف اکیڈمیز اور شعبہ جات سے وابستہ سابق طلبہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے، ان کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور نئے فنکاروں کو سیکھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ فیسٹیول کے دوران تھیٹر، موسیقی، کلاسیکل و فوک ڈانس، لائیو پرفارمنس، آرٹ نمائش اور مکالماتی نشستوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *