پاکستان میں امریکا اور ایران مذاکرات کا دوسرا دور متوقع، اہم پیش رفت کا امکان

کراچی(بولونیوز)پاکستان آئندہ ہفتے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کرے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان آئندہ ہفتے امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کرے گا، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی اور تنازع کے حل کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین سے قبل امریکا اور ایران کے درمیان ابتدائی معاہدے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 85 فیصد معاملات پر اتفاق رائے ہو چکا ہے، تاہم جوہری مسئلہ اب بھی سب سے بڑی رکاوٹ کے طور پر موجود ہے۔

فریقین کے درمیان بات چیت کی بحالی سے خطے میں کشیدگی کم ہونے کی امید ہے، جبکہ امکان ہے کہ 14 اور 15 مئی کو ٹرمپ کے دورہ چین سے قبل ایک ابتدائی معاہدہ طے پا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *