پاک فوج ہر طرح کی جنگ کے لیے تیار ہے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(بولونیوز) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی افواج ہر قسم کی جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور سب سے بڑھ کر اللہ پر یقین رکھتی ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ہر صورتحال کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور ملکی دفاع کے لیے ہر وقت چوکس ہیں۔
انہوں نے بھارت کے مبینہ آپریشن کے نام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اپنے آپریشن کا نام “سندور” رکھا ہے، لیکن یہ واضح نہیں کہ وہ کس مفہوم میں اس نام کو استعمال کر رہے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بعض اوقات ایسے نام رکھے جاتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، اور بہتر ہوتا کہ سنجیدہ نوعیت کے معاملات میں مناسب نام استعمال کیے جائیں۔
بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار اور پرعزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *