ٹوئٹر(ایکس) نےعمران خان کا اکاؤنٹ بلاک کرنے کی حکومت پاکستان کی درخواست مسترد کر دی
اسلام آباد(بولونیوز)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کی حکومت پاکستان کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست دی گئی تھی، تاہم پلیٹ فارم انتظامیہ نے اس پر عملدرآمد سے انکار کرتے ہوئے اپنی پالیسی کے مطابق فیصلہ کیا۔اس پیشرفت پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں، جہاں صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔


