آسٹریلیا میں پاکستانی کیڈٹ کی شاندار کامیابی اوور آل بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ‘‘ کا اعزاز

کینبرا(بولونیوز) آسٹریلیا میں زیرِ تربیت پاکستانی کیڈٹ سردار ارسام عباس نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ’’اوور آل بیسٹ فارن ملٹری کیڈٹ‘‘ کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ذرائع کے مطابق سردار ارسام عباس نے عسکری تربیت، قائدانہ صلاحیتوں، جسمانی فٹنس اور پیشہ ورانہ مہارت کے مختلف مراحل میں نمایاں کارکردگی دکھائی، جس پر انہیں یہ اعلیٰ اعزاز دیا گیا۔ اس کامیابی کو پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

عسکری و سماجی حلقوں نے پاکستانی کیڈٹ کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار ارسام عباس نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور نوجوانوں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *