پاکستان کے مؤقف پر ٹرمپ کا ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ عارضی طور پر روکنے کا اعلان
اسلام آباد/واشنگٹن(بولونیوز)پاکستان کے مؤقف کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ’’پروجیکٹ فریڈم‘‘ کو عارضی طور پر روکنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس پیش رفت کو پاکستان کی سفارتی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے، جس پر عالمی مارکیٹس میں مثبت ردِعمل سامنے آیا اور تیل کی قیمتوں میں دباؤ کم ہوا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فیصلے سے توانائی منڈیوں میں وقتی استحکام پیدا ہوا ہے۔حکومتی حلقوں کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے عالمی فورمز پر اپنا مؤقف مؤثر انداز میں پیش کیا، جس کے باعث یہ پیش رفت ممکن ہوئی۔ حکومتی بیانات میں اسے پاکستان کی کامیاب سفارتکاری قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سے درآمدی بل میں کمی اور مقامی معیشت پر مثبت اثرات کی توقع کی جا رہی ہے، تاہم ماہرین کے مطابق صورتحال پر مزید نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔


