لبنان میں چلتی کار پر اسرائیلی ڈرون حملہ، 2 افراد جاں بحق
بیروت(بولونیوز)لبنان میں ایک چلتی کار پر اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی معمول کے مطابق سڑک پر سفر کر رہی تھی کہ اچانک اسے نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی تاحال جاری ہے، تاہم اس واقعے کے بعد سرحدی کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ متاثرہ علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔


