ادویات کی آن لائن تشہیر، ڈریپ نے ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز بلاک کرنیکی درخواست کردی

اسلام آباد(بولونیوز)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے ادویات کی آن لائن تشہیر اور غیرقانونی فروخت کے معاملے پر پی ٹی اے کو ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز بلاک کرنے کی درخواست کردی۔ڈریپ نے ادویات فروخت کرنے والے متعدد آن لائن پلیٹ فارمز کی نشاندہی بھی کی۔

ڈریپ کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ اور اسمگل شدہ ادویات کی آن لائن فروخت عوامی صحت کے لیے خطرہ ہے، سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر نسخے کے بغیر ادویات کی تشہیر پر تشویش ہے۔

ڈریپ کے مطابق جنسی صحت، وزن میں کمی اور ذہنی امراض کی ادویات کی آن لائن فروخت غیرقانونی ہے، سوشل میڈیا اشتہارات لوگوں کو خود علاج کی طرف مائل کر رہے ہیں، بغیر اجازت ادویات کی تشہیر اور فروخت ڈرگ قوانین کی خلاف ورزی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *