امریکہ کا ایرانی بندرگاہوں سے آنے جانے والے بحری جہازوں کو روکنے کا اعلان

واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ آج سے ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے والے یا وہاں سے نکلنے والے تمام بحری جہازوں کا راستہ روک دے گا۔

امریکی صدر کے مطابق اس اقدام کا مقصد خطے میں جاری صورتحال کے تناظر میں بحری نقل و حرکت کو کنٹرول کرنا ہے۔

دوسری جانب اس اعلان کے بعد عالمی سطح پر توانائی اور سمندری تجارت سے متعلق منڈیوں میں بے یقینی کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے، جبکہ تیل کی قیمتوں پر بھی اثرات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *