اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات، امریکی وفد اپنی گاڑیاں استعمال کرے گا

اسلام آباد(بولونیوز)پاکستان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوران امریکی وفد اپنی ذاتی گاڑیاں استعمال کرے گا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں جاری ایران امریکا مذاکرات کے لیے امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کی آمد سے قبل خصوصی طیارہ سی-15 پاکستان پہنچا، جس کے ذریعے امریکی وفد کے لیے خصوصی گاڑیاں بھی لائی گئیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ یہ گاڑیاں وفد کی نقل و حرکت کے لیے استعمال کی جائیں گی تاکہ سیکیورٹی اور لاجسٹک امور کو مؤثر بنایا جا سکے۔

مذاکرات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفود کی سطح پر بات چیت آج سے شروع ہوگی جبکہ اہم اور مرکزی مرحلہ ہفتے کے روز متوقع ہے۔

امریکی وفد میں جے ڈی وینس کے علاوہ اسٹیو وٹکوف اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی شریک ہوں گے۔

دوسری جانب ایران کی نمائندگی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کریں گے۔

مذاکرات کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *