تھانہ مندرہ پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار
مندرہ(بولونیوز)تھانہ مندرہ پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا موٹر سائیکل، 10 ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ایس پی صدر انعم شیر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور انہیں مکمل چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے عناصر کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
ایس پی صدر نے مزید کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔


