فیروزآباد میں پولیس مددگار-15 کی بروقت کارروائی، قید خاتون بازیاب، ملزم گرفتار
کراچی(بولونیوز)پولیس مددگار-15 کو کراچی کے علاقے فیروزآباد سے ایک خاتون کو قید رکھنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر مددگار-15 نے فوری رسپانس دیتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کی۔
پولیس مددگار-15 نے بروقت اقدام کرتے ہوئے قید خاتون کو بحفاظت بازیاب کروا لیا، جبکہ موقع سے ایک ملزم کو نشے کی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ بعد ازاں متاثرہ خاتون کے ابتدائی بیان کے مطابق ملزم نے انہیں گزشتہ پانچ دن سے قید کر رکھا تھا اور اس دوران مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بھی بناتا رہا۔
مددگار-15 کی ٹیم نے متاثرہ خاتون اور گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


