ایران نے ایک کروڑ ریال کا نیا کرنسی نوٹ جاری کر دیا

تہران(بولونیوز) ایران نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور نقد رقم کی قلت پر قابو پانے کے لیے 10 ملین ریال (ایک کروڑ ریال)کا نیا بینک نوٹ جاری کر دیا ہے، جو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا کرنسی نوٹ ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق بینکوں نے اس ہفتے نئے گلابی رنگ کے نوٹ کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ ایک کروڑ ریال کی مالیت تقریباً سات امریکی ڈالر بنتی ہے۔ تاہم شہریوں کی بڑی تعداد کی جانب سے اے ٹی ایمز سے رقم نکلوانے کے لیے طویل قطاریں دیکھی گئیں، جبکہ کئی مقامات پر کیش جلد ختم ہو گیا۔

نئے نوٹ پر تاریخی ورثے کی عکاسی کی گئی ہے، جس کے ایک جانب جامع مسجد یزد جبکہ دوسری جانب بام سیٹاڈل کی تصاویر شامل ہیں۔ اس سے پہلے فروری میں پانچ ملین ریال کے نوٹ جاری کیے گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *