ایران کے ہمسایہ ممالک پر حملے درست نہیں، خطے کو بحران سے بچانا ضروری
ترکی(بولونیوز)ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ایران کے ہمسایہ ممالک پر حملے درست نہیں اور خطے میں کشیدگی مزید بڑھا سکتے ہیں۔صدر ایردوان نے زور دیا کہ ایران میں جاری جنگ کو روکا جانا چاہیے تاکہ پورے خطے کو مکمل بحران میں دھکیلنے سے بچایا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے تمام فریقین کو تحمل اور مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔
صدر ایردوان کی یہ باتیں اس وقت سامنے آئیں جب مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، اور ترکی نے اس صورتحال کے حل کے لیے امن اور گفت و شنید کی اپیل کی ہے۔


