امریکا کا آبنائے ہرمز کھلوانے کا فیصلہ، کمرشل جہازوں کے ساتھ امریکی نیوی تعینات کرنے کا اعلان

واشنگٹن(بولونیوز)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کے ساتھ امریکی بحریہ تعینات کی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر تجارتی جہازوں، خصوصاً آئل ٹینکرز، کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی مالیاتی ادارے جہازوں کی انشورنس میں مدد کریں گے اور تمام تجارتی جہازوں کو انشورنس اور سیکیورٹی گارنٹیز فراہم کی جائیں گی۔

امریکی صدر کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد خلیج میں جاری کشیدگی کے دوران عالمی تجارتی سرگرمیوں اور توانائی کی ترسیل کو محفوظ بنانا ہے۔ امریکا کا مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے ایک اہم گزرگاہ ہے، جسے کسی صورت غیر محفوظ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بین الاقوامی تجارت کے تسلسل اور عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جبکہ خطے میں صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *