ٹرمپ نے اسٹیٹ آف یونین خطاب میں پاک بھارت جنگ روکنے کا کریڈٹ لیا

واشنگٹن(بولونیوز)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دور صدارت کے پہلے اسٹیٹ آف یونین خطاب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ روکنے کا کریڈٹ لیا۔

صدر ٹرمپ نے خطاب میں کہا کہ انہوں نے دنیا میں جاری 8 جنگیں ختم کیں، جن میں کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی جنگیں شامل ہیں۔ انہوں نے اسرائیل اور ایران کے علاوہ کانگو اور روانڈا میں جاری تنازعات بھی ختم کرنے کا دعویٰ کیا۔

ٹرمپ نے خاص طور پر کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ چھڑ سکتی تھی، لیکن ان کی مداخلت سے اس خطرے کو ٹالا گیا۔ صدر نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے ان سے رابطہ کیا اور بتایا کہ ان کی مداخلت نہ ہوتی تو لاکھوں افراد ہلاک ہو سکتے تھے، اور انہوں نے 35 ملین لوگوں کی جان بچائی۔

خطاب میں صدر ٹرمپ نے امریکی معیشت، امیگریشن اور ڈرگ کارٹیلز کے مسائل پر بھی روشنی ڈالی اور دنیا میں امن قائم کرنے میں اپنی کوششوں کا ذکر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *