میئر کراچی نے محکموں کو سدھارنے کا فیصلہ کرلیا

کراچی(بولونیوز)بلدیہ عظمی کراچی میں تبادلوں کےجھکڑچلانےکی تیاریاں،میئرکراچی نےمحکموں کوسدھارنےکابڑافیصلہ کرلیا، محکمہ میونسپل سروسزمیں سینئرافسراقبال نوازکی انٹری کےبعددیگرمحکموں کےافسران کوکارکردگی درست کرنےکاسگنل مل گیا ہے، محکمہ ایم یو سی ٹی کی مبینہ ناقص کارکردگی اور شعبہ ایڈورٹائزمنٹ میں سنگین بدعنوانیوں کا بھی نوٹس لے لیا گیا،ریونیو میں 60 کروڑ سے زائد کی کمی کے الزامات اور مبینہ سنگین بدعنوانیوں کی شکایات پر شعبہ ایڈورٹائزمنٹ کی پوری ٹیم ریڈار پر آگئی، برج پینل کے سائززمیں بڑے پیمانے پر ہیر پھیر کے ذریعے سرکاری خزانے کو کروڑوں کا ٹیکا لگائے جانے کا انکشاف،محکمہ ایڈورٹائزمنٹ کو ایم یو سی ٹی کے کنٹرول سے نکال کر میونسپل سروسز کی ماتحتی میں دیئے جانے کا امکان ہے،دیگر محکموں کی کارکردگی بھی سختی سے مانیٹر کی جانے لگی۔انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی میں محکموں کی ناقص کارکردگی اور سنگین بدعنوانیوں پر افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلوں کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،کے ایم سی کے اندرونی ذرائع کے مطابق میئر کراچی نے محکمہ میونسپل سروسز میں سینئر افسر اقبال نواز کو تعینات کرکے انہیں اہم ذمہ داریاں دیدی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ میئر کراچی نے محکموں کو مزید تجربہ گاہ بنانے کے بجائے محکموں کی کارکردگی کو ہرصورت سدھارنے کا فیصلہ کیا ہے اور محکموں کی کارکردگی کو سختی سے مانیٹر کیا جارہا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ میونسپل سروسز کے بعد کے ایم سی کے دوسرے اہم محکمے ایم یو سی ٹی کی ماتحتی میں چلنے والے شعبہ ایڈورٹائزمنٹ کو ایم یو سی ٹی سے واپس لیکر محکمہ میونسپل سروسز کے کنٹرول میں دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ ایڈورٹائزمنٹ میں ریونیو کی کمی اور شہر میں قائم پیڈسٹرین برج پر لگے پینل اور گرین بیلٹس پر لگائی جانے والی ایڈورٹائزمنٹ ڈیوائزز کے سائزز میں بڑے پیمانے پر ہیر پھیر کا انکشاف ہوا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈورٹائزمنٹ ڈیوائزز کے ذریعے کے ایم سی کو ماہانہ کروڑوں کا نقصان پہنچایا جارہا ہے اور اس حوالے سے سندھ آئوٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کی گئی شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے شعبہ ایڈورٹائزمنٹ میں تعینات تمام افسران وملازمین ریڈار پر آئے ہوئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ میونسپل سروسز میں سینئر افسر اقبال نواز کی تعیناتی کے بعد دیگر محکمے بھی محکمہ میونسپل سروسز کی ماتحتی میں دیئے جانے کا امکان ہے جس میں شعبہ ایڈورٹائزمنٹ بھی شامل بتایا جارہا ہے ،واضح رہے کہ سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسز کے عہدے پر تعینات ہونے والے اقبال نواز اس سے قبل سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے دور میں سابق سٹی ناظم مصطفے کمال اور ایڈ منسٹریٹرز کے ساتھ اہم محکموں میں خدمات انجام دے چکے ہیں جس میں ڈائریکٹر لینڈ،ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکائونٹس سمیت دیگر محکمے شامل ہیں اور انہیں کے ایم سی کے تمام محکموں کو بہتر انداز میں چلانے کا تجربہ ہے، دریں اثناء دوسری طرف کے ایم سی حکام نے ناقص کارکردگی اور مبینہ بدعنوانیوں میں ملوث افسران کو محکموں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،کے ایم سی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چند روز میں افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے متوقع ہیں اور میئر کراچی نے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *