ٹی 20 ورلڈ کپ: سپر 8 مرحلے میں پاکستان کو کن ٹیموں سے کب مقابلہ ہوگا؟

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان کو سخت اور سنسنی خیز مقابلوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ اس مرحلے میں قومی ٹیم کا پہلا میچ 21 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جائے گا۔

پاکستان اپنا دوسرا اہم میچ 24 فروری کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، جب کہ سپر 8 مرحلے کے تیسرے اور آخری میچ میں 28 فروری کو قومی ٹیم کا سامنا سری لنکا سے ہوگا۔

یہ تمام ٹیمیں سپر 8 کے اسی گروپ میں شامل ہیں، جس کے باعث ہر میچ انتہائی اہم اور دلچسپ قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب سپر 8 کے پہلے گروپ میں بھارت، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے یعنی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے تمام ٹیموں کے درمیان سخت مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے اپنے تین میچز میں سے کم از کم دو مقابلے جیتنا ہوں گے، جب کہ شائقینِ کرکٹ کی نظریں قومی ٹیم کی کارکردگی پر مرکوز ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *