وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس اصلاحات کے لیے تین ماہ کی ٹائم لائن کا اعلان
پنجاب(بولونیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس اصلاحات کے لیے تین ماہ کی ٹائم لائن مقرر کر دی ہے اور عوام کو بہتر سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے کئی اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
ان اقدامات میں شامل ہیں:
پولیس اسٹیشنز کے باہر پینک بٹن نصب کرنا تاکہ شہری پولیس سے متعلق شکایات فوری درج کروا سکیں۔
انویسٹیگیشن کی ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ کرنے کا اصولی فیصلہ، تاکہ تحقیقات شفاف ہوں۔
پنجاب بھر میں ایف آئی آر کی آن لائن ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ۔
پولیس کو ہر شہری کو “سر” کہہ کر پکارنے کا حکم۔
چھوٹی چھوٹی شکایات کو دو سے تین گھنٹے کے اندر حل کرنے کا ہدف مقرر۔
ہر پولیس اسٹیشن کے 10 اہلکاروں پر باڈی کیم نصب کرنے کا فیصلہ اور اس کے لیے فنڈز کی منظوری۔
پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 14 ہزار باڈی کیم اور 700 پینک بٹن لگائے جائیں گے۔
کاغذات اور شناختی کارڈ کی گمشدگی کی ایف آئی آر آن لائن درج کرنے کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔
آئی جی اور دیگر پولیس افسروں کو خود فون کر کے عوامی فیڈ بیک لینے کی ہدایت۔
لاہور سمیت پنجاب میں ٹریفک کو لین میں چلنے کا پابند بنانے کی ہدایت۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ اصلاحات شہریوں کے اعتماد میں اضافہ کریں گی اور پولیس کی شفافیت، جوابدہی اور عوامی خدمت کے معیار کو بلند کریں گی۔


