سندھ حکومت کا اہم فیصلہ، ایم پی او کے تحت جاری تمام حراستی احکامات واپس
کراچی(بولونیوز)سندھ حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایم پی او (Maintenance of Public Order) کے تحت 01 سے 09 فروری 2026 کے دوران جاری ہونے والے تمام حراستی احکامات فوری طور پر ختم کر دیے ہیں۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایم پی او کے تحت قید تمام افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے گا، بشرطیکہ وہ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہوں۔
سنٹرل جیل اور ڈسٹرکٹ جیل ملیر کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متعلقہ قیدیوں کی رہائی کے اقدامات فوراً یقینی بنائیں۔
محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن میں واضح کیا کہ یہ فیصلہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور قانون کے مطابق عمل درآمد کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔


