پی ایف یو جے کی جانب سے پیکا ایکٹ چیلنج کیے ایک سال مکمل، عدالت کی کارروائی پر شدید تنقید
اسلام آباد(بولونیوز) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے 6 فروری 2025 کو پیکا ایکٹ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس کے ایک سال مکمل ہونے کے باوجود آج تک کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
پی ایف یو جے کے مطابق عدالت نے اب تک کیس کو ٹال مٹول کے بہانے لٹکائے رکھا اور ایڈہاک ریلیف دینے میں بھی کوئی اقدام نہیں کیا۔ آج 9 فروری کو کیس ایک بار پھر سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج راجہ انعام امین منہاس پر پی ایف یو جے کا کہنا ہے کہ وہ پیکا قانون کے سامنے دیوار کی مانند کھڑے ہیں اور ایک سال سے کیس کو بغیر کسی حل کے لٹکائے رکھا گیا، جس سے صحافیوں کے حقوق اور اظہار رائے کی آزادی متاثر ہو رہی ہے۔
پی ایف یو جے نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیکا ایکٹ کے خلاف کیس میں فوری کارروائی کی جائے اور صحافیوں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ اظہار رائے پر پابندی اور قانون کی طاقت کے ناجائز استعمال کو روکا جا سکے۔


