واٹر بورڈ کی 4 روزہ پانی کی بندش پر اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ کا شدید ردعمل

کراچی(بولونیوز)سٹی کونسل کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے واٹر بورڈ کی جانب سے 4 دن تک شہر میں پانی کی بندش پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اہل کراچی پر ظلم کے مترادف ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے الزام لگایا کہ پیپلزپارٹی کراچی کے ساتھ دشمنی کا کوئی موقع فراموش نہیں کرتی اور مرمت کے نام پر کراچی کا 800 ملین گیلن پانی ٹینکر کے ذریعے بیچا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر 84 انچ کی لائن بند کرنا معمول بن گیا ہے، جبکہ سندھ حکومت نے گزشتہ 20 سال میں K4 آگمنٹیشن کے تحت صرف ایک بوند پانی بھی نہ بڑھائی۔

سیف الدین ایڈووکیٹ نے وزیراعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹینکر ختم کرنے کا زبانی اعلان کر کے مافیا کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں اور واٹر بورڈ کا نظام کرپشن میں جکڑا ہوا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرتضیٰ وہاب کو رخصت کرکے نظام کو بحال کیا جائے تاکہ عوام کو پانی کی مناسب فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ کراچی کے عوام 4 دن تک پانی کی بندش کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں اور سندھ حکومت فوری اقدامات کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *