نوجوان لڑکی نے عمارت سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا
حیدرآباد(بولونیوز) بھارت کے شہر حیدرآباد میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا، جہاں کے پی ایچ بی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ایک خانگی کمپنی کے دفتر کی عمارت سے چھلانگ لگا کر ایک نوجوان لڑکی نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ضلع چتور کے گاؤں مدنا پلی کی رہنے والی 23 سالہ انیتا حیدرآباد میں مقیم تھی اور ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کر رہی تھی۔
گزشتہ روز دن کے وقت وہ جس کمپنی میں کام کرتی تھی، سی بی سی آئی ڈی کالونی میں واقع اس دفتر کی عمارت کی تیسری منزل سے نیچے چھلانگ لگادی، جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئی۔
خون میں لت پت حالت میں پڑی انیتا کو وہاں موجود افراد نے فوری طور پر نظام پیٹ کے ایک خانگی اسپتال منتقل کیا۔اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں دوران علاج اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گئی۔


