جعلی خبریں، AI اور غلط معلومات پر سیشن: شرجیل انعام میمن کا زور

کراچی(بولونیوز)سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آج کے دور میں ڈیپ فیکس اور AI کے ذریعے پیدا ہونے والا جعلی مواد معاشرے اور عوامی رائے پر گہرے اثرات مرتب کر رہا ہے۔

وزیر نے واضح کیا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ روزانہ سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر آنے والے مواد کی نگرانی کرے اور فوری طور پر جعلی معلومات کی نشاندہی کرے۔

شرجیل میمن نے عوام کو بھی اس بارے میں شعور دینے کی ضرورت پر زور دیا کہ جعلی مواد پھیلانے کے نتائج سنگین ہو سکتے ہیں اور قانون کے تحت اس کے ذمہ داران کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

انہوں نے صحافیوں کی تربیت پر بھی زور دیا تاکہ وہ صرف مستند خبریں شائع کریں اور کسی کی ساکھ یا عوامی امیج کو نقصان نہ پہنچائیں۔

سینیئر وزیر نے FIA جیسے وفاقی اداروں کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری مسلسل نگرانی اور فوری ردعمل ہے تاکہ عوام آسانی سے جعلی خبروں پر یقین نہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *