بلوچستان: آپریشن “رد الفتن 1” ختم، 216 عسکریت پسند ہلاک، سیکیورٹی فورسز کا دعویٰ
اسلام آباد(بولونیوز) پاک فوج کے میڈیا ونگ آئی ایس پی آر نے تصدیق کی ہے کہ بلوچستان میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن “رد الفتن 1” مکمل ہو گیا ہے، جس میں مسلح بلوچ عسکریت پسندوں کے نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا گیا اور مجموعی طور پر 216 افراد ہلاک ہوئے۔
بیان کے مطابق آپریشن 29 جنوری 2026 کو پنجگور اور ضلع ہرنائی کے نزدیک شروع کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ ٹھکانوں پر مربوط چھاپے مارے اور صوبے بھر میں متعدد فالو اپ کارروائیاں کیں تاکہ سلیپر سیلز کو ختم کیا جا سکے۔
فوج کے مطابق عسکریت پسندوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر سامان برآمد کیا گیا، اور ان گروہوں پر بیرونی حمایت کا بھی الزام لگایا گیا ہے، تاہم اس دعوے کی آزاد تصدیق نہیں ہوئی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ کارروائی کے دوران 36 عام شہری ہلاک ہوئے جبکہ 22 سیکیورٹی اہلکار بھی جان کی بازی ہار گئے۔
پاک فوج نے اعلان کیا کہ پاکستان کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔


