سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا معاملہ،ٹی او آرز نہ موصول

کراچی(بولونیوز)سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے معاملے میں سندھ ہائی کورٹ کو تاحال سندھ حکومت کی جانب سے ٹی او آرز موصول نہیں ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے لیے جج کی نامزدگی سے قبل ٹی او آرز طلب کیے تھے۔ ٹی او آرز کا جائزہ لینے کے بعد ہی کمیشن کے لیے جج کی نامزدگی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

سندھ ہائی کورٹ کے ذرائع نے بتایا کہ ٹی او آرز موصول ہونے کے بعد کمیشن کی تشکیل اور تحقیقات کے آغاز کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *