چوک سرور شہید میں ٹریلر کی ٹکر سے 5 طالب علم جاں بحق
کوٹ ادو(بولونیوز)پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں چوک سرور شہید کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں پانچ طالب علم موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد طالب علم تھے، اور ان کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ حادثے کی نوعیت کے باعث علاقے میں شدید ہلچل مچ گئی اور مقامی افراد و اہل خانہ صدمے میں ہیں۔
ریسکیو اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں اور ٹریفک کے اصولوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔


