اورنگی ٹاؤن میں گھر میں آگ، والد اور دو بچے جل کر زخمی

کراچی(بولونیوز)آج صبح تقریباً 6:30 بجے غازی آباد اورنگی ٹاؤن میں ایک گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں والد اور اس کے دو بچے جل کر زخمی ہو گئے۔ والد کی حالت نازک بتائی گئی ہے اور وہ اس وقت سول ہسپتال کی آئی سی یو میں داخل ہیں۔

فائر بریگیڈ کا عملہ حادثے کی جگہ ایک گھنٹے کے بعد پہنچا، جس سے متاثرین اور پڑوسیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی۔

حادثے کے بعد امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثر انصاری، چیئرمین یوسی 2 نورالاسلام، کونسلر اقبال سعید، حماد اور دیگر کارکنان موقع پر پہنچے اور متاثرہ فیملی کے لیے بستر، گرم کپڑے، راشن اور علاج کے لیے کیش رقم کا انتظام کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *