نیوزی لینڈ نے فیصلہ کن ون ڈے میں انڈیا کو 41 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

نیوزی لینڈ(بولونیوز)تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں انڈیا کو 41 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

338 رنز کے تعاقب میں وراٹ کوہلی کی شاندار سنچری کے باوجود انڈین ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ یہ تین برس میں پہلا موقع ہے کہ انڈیا کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں ون ڈے سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے قبل 2023 میں آسٹریلیا نے انڈیا کو انڈیا میں ہرایا تھا۔

ماہرین کرکٹ اور مبصرین نے 37 سالہ وراٹ کوہلی کی سنچری کی تعریف کی، لیکن ساتھ ہی انڈیا کے ٹاپ آرڈر کی مسلسل ناکامی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *