پرتشدد مظاہرے کنٹرول میں، مذاکرات اور دفاع دونوں کے لیے تیار ہیں
تہران(بولونیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ہفتے کے آخر میں ملک میں تشدد میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا، تاہم اب صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی سکیورٹی فورسز نے مظاہروں کے دوران زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا، مظاہرین کے مطالبات جائز تھے اور حکومت انہیں سن رہی تھی۔
عباس عراقچی نے الزام عائد کیا کہ امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ مداخلت کی بات کے بعد احتجاج خونریز ہوگئے تاکہ مداخلت کا بہانہ بنایا جا سکے۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہے، اور ملکی امن و استحکام کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔


