فرعون، نمرود اور رضا شاہ کا انجام یاد رکھے، ٹرمپ کا بھی وہی حشر ہوگا: آیت اللہ خامنہ ای
تہران(بولونیوز)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ اقتدار کے نشے میں مبتلا طاقتور حکمرانوں کا انجام ہمیشہ عبرتناک ہوا ہے، اور ٹرمپ کا انجام بھی مختلف نہیں ہوگا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ غرور میں ڈوبا ایک شخص آج پوری دنیا کے فیصلے کرنے کا دعویٰ کر رہا ہے، حالانکہ اسے یہ سمجھنا چاہیے کہ اقتدار کے عروج پر موجود طاقتور ترین حکمرانوں کے ساتھ تاریخ نے کیا سلوک کیا۔
ایران کے سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ فرعون، نمرود اور رضا شاہ جیسے طاقتور حکمرانوں نے بھی خود کو ناقابلِ شکست سمجھا، مگر وقت نے ثابت کیا کہ ظلم، غرور اور جبر کا انجام ہمیشہ تباہی کی صورت میں نکلتا ہے۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ جو انجام ان حکمرانوں کا ہوا، وہی انجام ٹرمپ کے ساتھ بھی ہوگا۔
آیت اللہ خامنہ ای کے اس بیان کو عالمی سیاست میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس پر بین الاقوامی سطح پر مختلف ردعمل سامنے آنے کا امکان ہے۔


