ایس آئی یو/سی آئی اے کی کارروائی، پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک
کراچی(بولونیوز)اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور سی آئی اے پولیس نے دورانِ ڈکیتی قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی، جس کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو محمد عمران خان کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں ہونے والے مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل اور دو پستول بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔


