صدر میں غیر قانونی چارجڈ پارکنگ کے خلاف کارروائی، 30 سے زائد گرفتار

کراچی(بولونیوز)مرکزی علاقے صدر میں شہریوں سے غیر قانونی چارجڈ پارکنگ فیس وصول کرنے والوں کے خلاف 40 سے زائد مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جن میں 30 سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

صدر میں تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران اسسٹنٹ کمشنرجنرل ہاضم بنگوار خود پریڈی تھانے پہنچے اور مقدمات درج کروائے، جبکہ ملزمان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا گیا۔

تمام مقدمات ٹریفک پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے ہیں، اور حکام کا کہنا ہے کہ صدر میں شہریوں کی مشکلات بڑھانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *