جعلی رینجرز و پولیس اہلکار بن کر بھتہ وصول کرنے والا ملزم بے نقاب

کراچی(بولونیوز)نیو کراچی کے علاقے اللہ والی میں انیس عرف ننھا نامی شخص کے خلاف خود کو سندھ رینجرز اور پولیس اہلکار ظاہر کر کے بھتہ وصول کرنے کے الزامات سامنے آئے تھے جس پر سرجانی ٹاؤن تھانے نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا

تفصیلات کے مطابق ملزم کے پاس سندھ رینجرز اور پولیس کی جعلی وردیاں موجود تھیں جنہیں پہن کر وہ شہریوں کو دھمکاتا اور اداروں کے نام پر بھتہ وصول کرتا تھا ۔

علاقہ مکینوں کے مطابق ملزم کافی عرصے سے سرگرم تھا جس کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا تھا شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کر کے اسے اس کے انجام تک پونچھا یا جائے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *