کراچی کے 3 اسپتالوں میں ایک سال میں کتوں کے کاٹنے کے 50 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

کراچی(بولونیوز)رواں سال شہر کے صرف تین بڑے اسپتالوں میں کتوں کے کاٹنے کے تقریباً 50 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق جناح اسپتال میں 18 ہزار، سول اسپتال میں 16 ہزار اور انڈس اسپتال کورنگی میں 17 ہزار کیسز درج کیے گئے۔ دیگر اسپتالوں کے اعداد و شمار مختلف ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال 22 افراد ریبیز کے شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

حکومت سندھ کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے بتایا کہ کراچی کے مختلف اضلاع میں 30 ہزار سے زائد آوارہ کتوں کی ویکسی نیشن کی گئی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اسپتالوں اور ایمرجنسی سینٹرز میں کتے کے کاٹے کی ویکسین موجود ہے اور ایسے کسی بھی واقعے کی صورت میں ہیلپ لائن 1093 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ متاثرہ شخص کا علاج سرکاری سطح پر مفت فراہم کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *