کراچی میں اورنگی ٹاؤن میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع کا آغاز، لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

کراچی(بولونیوز)اورنگی ٹاؤن میں تبلیغی جماعت کا سہ روزہ اجتماع جمعرات کو نمازِ عصر کے بعد باضابطہ طور پر شروع ہو گیا، جس کا اختتام اتوار کی صبح اجتماعی دعا کے ساتھ ہوگا۔

اجتماع کے پہلے روز چوہدری رفیق اور مولانا احمد بٹلہ نے بصیرت افروز بیانات دیے اور شرکاء کو بتایا کہ مسلمانوں کے تمام مسائل کا حل دین اسلام پر عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے۔ علمائے کرام نے شرکاء کو اللہ کی رسی مضبوطی سے تھامنے، نبی کریم ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے، اور دعوت و تبلیغ کے لیے وقت وقف کرنے کی تلقین کی۔

انتظامیہ کے مطابق اجتماع کے پنڈال میں تقریباً 3 لاکھ 84 ہزار افراد کے قیام کا انتظام کیا گیا ہے، جبکہ اختتامی دعا میں 10 لاکھ سے زائد فرزندانِ اسلام کی شرکت متوقع ہے۔ اس کے پیشِ نظر سیکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *