چینی کی نئی سرکاری قیمتیں جاری، ہول سیل 140 روپے اور پرچون 143 روپے فی کلو مقرر
کراچی(بولونیوز)کمشنر کراچی نے شہر میں چینی کی نئی سرکاری قیمتیں جاری کر دی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، چینی کی ہول سیل قیمت 140 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 143 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور سرکاری نرخوں کے برعکس فروخت کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں تاکہ مقررہ قیمت سے زائد چینی فروخت نہ کی جا سکے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ قائداعظم کے اصول ایمان، اتحاد اور نظم آج بھی رہنمائی فراہم کرتے ہیں اور ان اصولوں کے مطابق شہریوں کو سرکاری نرخوں پر چینی فراہم کی جائے۔


