پاکستان کے مسائل وسائل کی کمی نہیں سیاسی عدم استحکام اور پالیسی کے عدم تسلسل کا نتیجہ ہیں، احسن اقبال
اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش موجودہ مشکلات وسائل کی کمی نہیں بلکہ سیاسی عدم استحکام، پالیسی کے عدم تسلسل، کمزور اداروں، تعلیم سے غفلت اور نظم و ضبط کے فقدان کی وجہ سے ہیں۔
وہ یہ بات جمعرات کے روز کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے تھے، جہاں ملک بھر میں سال 2026 کو ’سالِ قائداعظم‘ کے طور پر منانے کی سال بھر جاری رہنے والی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔
’قائد کا پاکستان — اُڑان پاکستان‘ کے عنوان سے منعقدہ اس تقریب میں نوجوانوں کے ویڈیو پیغامات، ممتاز دانشوروں اور پالیسی سازوں کے ساتھ پینل ڈسکشن، اور قومی نغموں کی پرفارمنس پیش کی گئی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قوم کو قائداعظمؒ کے اصولوں پر متحد ہو کر ترقی و استحکام کے لیے کام کرنا ہوگا تاکہ پاکستان اپنی اصل منزل کی طرف بڑھ سکے۔


