ایف وائی 26 کے پہلے چھ ماہ میں حکومتی بینک قرض گیری میں نمایاں اضافہ
اسلام آباد(بولونیوز)مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں حکومت کی بینکوں سے قرض گیری گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے۔ اس عرصے میں حکومت نے بینکوں سے 672 ارب روپے کا قرض حاصل کیا، جبکہ مالی سال 2025 کی اسی مدت میں حکومت نے 1.7 کھرب روپے کا خالص قرض واپس کیا تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 26-2025 کے پہلے چھ ماہ کے اختتام تک حکومتی قرض گیری 672 ارب روپے رہی، جو پچھلے سال کے برعکس ایک بڑا اضافہ ہے۔
بینکرز کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال کی دوسری ششماہی میں حکومت کی طرف سے مزید بھاری قرض لینے کا امکان ہے، کیونکہ ریونیو ٹارگٹس پورے نہ ہونے کے باعث حکومت کو مالی مشکلات اور لیکویڈیٹی کے مسائل کا سامنا ہے۔
بینکرز کے مطابق ٹیکس وصولیوں میں کمی اور مالی دباؤ کے سبب حکومت کو بجٹ ضروریات پوری کرنے کے لیے بینکنگ سیکٹر سے مزید فنڈز لینے پڑ سکتے ہیں۔


